کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ کیا جمعہ کے دن خطبہ سے پہلے کی اذان کا جواب دینا ضروری ہے ؟
واضح رہے کہ جمعہ کے دن خطبہ سے پہلے کی اذان کا جواب دل ہی دل میں دیا جائے ، زبان سے نہ دیا جائے ۔
لما فی الدر :
قال: وينبغي أن لا يجيب بلسانه اتفاقا في الاذان بين يدي الخطيب.(كتاب الصلاة،باب الأذان،2/87: رشيدية).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر: 174/279