کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے متعلق کہ جامع مسجد میں خطبہ کے دوران مسجد کے لیے چندہ کیا جاتا ہے اور اسی دوران لوگوں کی توجہ خطبے کے بجائے چندہ کی طرف ہوتی ہے، حالاں کہ حدیث شریف میں تو خطبہ کے دوران بات کرنے والے کو منع کرنے سے بھی منع فرمایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خطبہ کے دوران خطبہ سننے کے علاوہ کوئی دوسرا کام کرنا جائز نہیں، خواہ چندہ کرنا ہو، یا دینا ہو، یا کوئی اور کام ہو، لہٰذا مسجد کی انتظامیہ کو چاہیے کہ خطبہ شروع ہونے سے پہلے پہلے یا نماز کے بعد چندہ کرنے کی ترتیب بنا لے۔ اور خطبہ کے دوران چندہ کرنے سے بچا جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی