خارش والے جانور کی قربانی

Darul Ifta mix

خارش والے جانور کی قربانی

سوال

خارش والے جانور کی قربانی کرنا شرعاً کیسا ہے ؟

جواب

خارش والے جانور کی قربانی درست ہے ، لیکن اگر خارش کی وجہ سے بالکل کمزور ہو گیا ہو یا خارش کھال سے گزر کر گوشت تک پہنچ گئی ہو تو اس کی قربانی درست نہیں ہے ۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی