حلیم کے لیے چندہ دینا، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی نیاز کرنا

Darul Ifta mix

حلیم کے لیے چندہ دینا، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی نیاز کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ:

محرم الحرام میں جو چندہ حلیم کے نام، یا سبیل کے نام پر دیا جاتا ہے، یہ دینا درست ہے یا نہیں؟ حضرت حسین  یا اور مردوں کی نیاز کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب 

حلیم کے لیے چندہ دینا اور غیر الله کی نیاز چڑھانا ناجائز اور حرام ہے لہٰذا ایسی اشیاء کے کھانے پینے سے احتراز لازمی ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی