حج کس پر فرض ہے اور کب فرض ہے؟

حج کس پر فرض ہے اور کب فرض ہے؟

سوال

حج کس پر فرض ہے اور کب فرض ہے تفصیل بتائیں؟

جواب 

حج ہر اس مسلمان پر فرض ہے جو کہ آزاد ہو، مکلف ہو(یعنی عاقل بالغ ہو) صحیح ہو، قیدی نہ ہو، راستہ پُرامن ہو، اتنی مقدار میں مال ہو کہ اس کے اہل وعیال کا خرچہ اور آمدورفت کا خرچہ پورا ہو سکے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی