کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ کن لوگوں پر حج فرض ہے یاکن شرائط کی بنا پر حج فرض ہوتا ہے؟
فریضہٴ حج کے لیے سات شرائط ہیں۔
مسلمان ہونا، حج کی فرضیت کو جاننا کہ اس پر حج فرض ہے، عاقل ہونا، بالغ ہونا، آزاد ہونا، حج کی استطاعت رکھنا، اشہر حج (حج کے مہینوں) کو پانا، یہ شرائط جن میں پائی جائیں گی ان پر حج فرض ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی