ہبہ کا محض ارادہ کرنے سے ہبہ کا حکم

Darul Ifta mix

ہبہ کا محض ارادہ کرنے سے ہبہ کا حکم

سوال

مرحومہ کی سونے کی چھ چوڑیاں  تھی ،جن کی مالیت نو(9) لاکھ ہے وہ انہوں نے الگ کر کے رکھی تھی،بہن کے بچوں (بھانجوں ) کے لیے ،ان کو بتا بھی دیا تھا،اس چیز کے گواہ ان کے شوہر بھی ہیں،تو کیا یہ چوڑیاں وراثت میں تقسیم ہوں گی، یا نہیں؟ جبکہ مرحومہ نے ایک مہینے کے بعد بہن کے پاس  امریکہ جانا تھا، مگر ان کا انتقال ہوگیا،اب اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

چھ چوڑیاں جو اپنی بہن کے بچوں کو دینے کا ارادہ تھا،تو مرحومہ نے چونکہ وہ ابھی تک ان کو دی نہیں تھی ، بلکہ وہ ان کے قبضے اور  ملکیت میں تھیں ، اس لیے ان کے انتقال کے بعد وہ مرحومہ کی میراث شمار ہوگی۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر:172/38,40