ایک مسئلہ معلوم کرنا تھا کہ روزے کی حالت میں برش اور منجن استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
روزے کی حالت میں اگر برش ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو روزہ مکروہ ہوگا اور اگر کوئی چیز حلق سے نیچے چلی گئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا، لیکن بغیر ٹوتھ پیسٹ کے صرف برش استعمال کیاجائے تو اس میں کراہت نہیں۔
اسی طرح منجن ذائقہ دار ہے اور اس کے استعمال میں بھی چوں کہ اس کے اجزاء کے حلق سے نیچے چلے جانے کا اندیشہ ہوتا ہے، اس لیے اس کا استعمال روزے کی حالت میں مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی