حافظ قرآن کے لیے قرآن مجید ختم کرنے کی کم از کم مدت

Darul Ifta mix

حافظ قرآن کے لیے قرآن مجید ختم کرنے کی کم از کم مدت

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان ِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سال میں حافظ کے لیے کتنی مرتبہ قرآن مجید ختم کرنا قرآن کا حق ہے؟

جواب

سال میں ایک مرتبہ قرآن کریم کا ختم کرنا قرآن کا حق ہے، اسی طرح ایک روایت میں ختم قرآن کے لیے ایک مہینہ کا عرصہ بتایا گیا ہے، ایک روایت میں سات دِن کا، بعض علماء کرام نے تین دِن میں ختم کرنے کی اجازت بھی دی ہے، صاحب الدر المختار فرماتے ہیں کہ حافظ قرآن کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ چالیس دِن میں ایک مرتبہ قرآن مجید کو ختم کیا کرے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی