ترکہ میں اگر پرائز بانڈز بھی ہوں تو اس کا حکم

ترکہ میں اگر پرائز بانڈز بھی ہوں تو اس کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مرحوم کی ملکیت کا ایک معتدبہ حصہ پرائز بانڈ کی شکل میں موجود ہے جسے انہوں نے اپنی زندگی میں کیش نہیں کرایا، کیا اس میں میراث جاری ہو گی؟ اس حوالے سے اگر کوئی تفصیل ہے تو مطلع فرما دیں، نیز کیا ایسا ممکن ہے کہ بانڈز کو واپس کرکے اس کی قیمت ِ خرید رکھ لی جائے اور نفع صدقہ کر دیں؟ جزاکم الله خیراً․

جواب

واضح رہے کہ مرحوم پرائز بانڈز کے بدلے جتنی رقم جمع کرواچکے ہیں، اتنی ہی رقم ان کے ترکہ میں شمار ہو گی، پرائز بانڈز کیش کرکے وہ رقم ورثاء میں تقسیم کی جائے، نیزاگر کسی بانڈ پر انعام نکلا ہو تو سے حاصل کرکے بغیر نیت ثواب کے کسی مستحق کو دیا جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

 

 - 
Arabic
 - 
ar
Bengali
 - 
bn
German
 - 
de
English
 - 
en
French
 - 
fr
Hindi
 - 
hi
Indonesian
 - 
id
Portuguese
 - 
pt
Russian
 - 
ru
Spanish
 - 
es
Urdu
 - 
ur