تدفین کے بعد میت کے سرہانے اور پائنتی کی طرف کھڑے ہوکر تلاوت کا حکم

Darul Ifta mix

تدفین کے بعد میت کے سرہانے اور پائنتی کی طرف کھڑے ہوکر تلاوت کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ دفن کرنے کے بعد میت کے سرہانے کی طرف کھڑے ہوکر  تلاوت کرنے کا کیا حکم ہے؟ نیز یہ  بھی بتادیں کہ اگر کوئی تلاوت کرے  تو کن کن آیات یا سورتوں  کی کر سکتا ہے؟

جواب

تدفین کے بعد قبر کے سرہانے اور پاؤں کی طرف کھڑے ہو کر تلاوت کرنا مستحب ہے ،لہذا قبر کے سرہانے سورۃ البقرۃ کا ابتدائی حصہ (الم سے مُفلِحُون تک)،پاؤں کی طرف سورۃ البقرۃ کا آخری حصہ (امَنَ الرَسُول سے آخر تک)پڑھا جائے،البتہ اسے لازم نہ سمجھا جائےاور نہ کرنے والے پر نکیر بھی نہ کی جائے۔

لما في الشامية:

وكان ابن عمر يستحب أن يقرأ على القبر بعد الدفن أول سورة البقرة وخاتمتها.(كتاب الصلاة،مطلب في الدفن الميت:2/169،ط:رشيدية).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 174/72,79