کیا فرماتے ہیں علمائے کرام درج ذیل مسئلے کے بارے میں کہ محمد نعیم اور اس کی سالی کے میاں، عمران کا آپس میں وٹے سٹے کا نکاح ہوا، یعنی محمد نعیم کی بہن عمران کے نکاح میں ہے او رعمران کی بہن محمد نعیم کے نکاح میں ۔
عمران ، ماہم کو ، جو کہ محمد نعیم کی بیٹی اور عمران کی سگی بھانجی ہے دونوں نے کورٹ میریج کر لی، عمران کی عمر35 سال ہے جب کہ ماہم کی عمر17 سال ہے۔ کیا اس طرح کرنا کسی صورت میں بھی جائز ہو سکتا ہے؟؟
واضح رہے کہ سگی بھانجی محرم ہے اور محرم عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے، اس کی حرمت قرآن سے ثابت ہے، نکاح سرے سے منعقد ہی نہیں ہو گا،لہٰذا صورت مسئولہ میں عمران کا اپنی بھانجی سے نکاح کرنا کسی صورت میں بھی جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی