بیٹی کے لیے رکھے ہوئے زیورات پر زکوٰة

Darul Ifta mix

بیٹی کے لیے رکھے ہوئے زیورات پر زکوٰة

سوال

بیٹی کو جہیز میں دینے کے لیے والدین کے پاس جو سونا اور چاندی موجود ہے اس پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟ اگر فرض ہے تو والدین پر یا لڑکی پر؟

جواب 

اگر والدین نے بیٹی کو زیورات کا مالک بنا دیا ہے اور بیٹی بالغہ ہے تو اس پر زکوٰة فرض ہے اور اگر نابالغہ ہے تو اس پر زکوٰة فرض نہیں، بیٹی کو اگرمالک نہیں بنایا گیا ہے تو زیورات والدین کی ملکیت شمار ہوں گے اور والدین پر زکوٰة فرض ہوگی۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی