بیٹی کو شہوت کی حالت میں چھونے سے بیٹی کی سوتیلی ماں کے نکاح کا حکم

Darul Ifta mix

بیٹی کو شہوت کی حالت میں چھونے سے بیٹی کی سوتیلی ماں کے نکاح کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ اگر ایک شخص اپنی بیٹی کو شہوت سے ہاتھ لگاتا ہے،تو اس کی  بیوی ( بیٹی کی سگی ماں ) اس شخص پر حرام ہوجاتی ہے،لیکن اگر  اس شخص کی دو بیویاں ہوں ،تو  اس شخص کی دوسری  بیوی (بیٹی کی سوتیلی ماں) کا کیا حکم ہوگا؟ کیا وہ بھی حرام ہوجائے گی؟ راہنمائی فرمائیں ۔

جواب 

صورتِ مسئولہ میں  بیٹی کی  سوتیلی  ماں  شوہر پر حرام نہیں ہوگی ۔

لما في الدر:

(و) حرم أيضا بالصهرية (أصل مزنيته) أراد بالزنى الوطئ الحرام (و) أصل (ممسوسته بشهوة)". (كتاب النكاح،فصل في المحرمات،4114،رشيدية)

وفي الهداية:

ومن مسته امرأة بشهوة حرمت عليه أمها وبنتها وقال الشافعي رحمه الله لا تحرم وعلى هذا الخلاف مسه امرأة بشهوة ".(كتاب النكاح،فصل في المحرمات،2289،اميرحمزة)

وفي فتح القدير:

لو أيقظ زوجته ليجامعها فوصلت يده إلى بنته منها فقرصها بشهوة وهي ممن تشتهي يظن أنها أمها حرمت عليه الأم حرمة مؤبدة. ".(كتاب النكاح،فصل في المحرمات،3213،دارالعلمية) فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر:170/238