کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک امام صاحب سے سنا کہ وہ فرمارہے تھے کہ آدمی اپنے والدین کو بینک کی تنخواہ سے حج کرا سکتا ہے،البتہ بینک کی نوکری کے علاوہ کوئی دوسری نوکری بھی تلاش کرتا رہے،جب دوسری نوکری مل جائےتو پھر بینک کی نوکری چھوڑ دے ،اب پوچھنا یہ ہے کہ بینک کی کمائی سے والدین کو حج کرانا درست ہے ؟
بینک کی نوکری کی تنخواہ سے حج ادا کرنے سے حج ذمہ سے ساقط ہوجائے گا،لیکن قبول نہیں ہوگا ، یعنی حج کا ثواب نہیں ملے گا، نیز والدین کو حج کرانے سے حج کا فریضہ والدین کے ذمے سے ساقط ہوجائے گا ۔
لمافي البحر الرائق:
ويجتهد في تحصيل نفقة حلال فإنه لا يقبل بالنفقة الحرام كما ورد في الحديث مع أنه يسقط الفرض عنه معها وإن كانت مغصوبة ولا تنافي بين سقوطه وعدم قبوله فلا يثاب لعدم القبول ولا يعاقب في الآخرة عقاب تارك الحج.
(كتاب الحج،2541،رشيدية)
وفي الهندية:
ويجتهد في تحصيل نفقة حلال فإنه لا يقبل الحج بالنفقة الحرام مع أنه يسقط الفرض عنه معها وإن كانت مغصوبة. (كتاب الحج،1488،رشيدية
). فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر:171/9