بنجر زمین کا مالک زکاۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟اور اس پر قربانی واجب ہو گی یا نہیں؟

Darul Ifta mix

بنجر زمین کا مالک زکاۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟اور اس پر قربانی واجب ہو گی یا نہیں؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص غیر آباد(بنجر)زمین کا مالک ہے،جس کی قیمت لاکھوں روپے ہے،لیکن اس زمین کی آمدنی نہیں ہے،اور وہ شخص چند ضروری اشیاء کے علاوہ کسی چیز کا مالک نہیں ہےاور نہ ہی اس کے پاس کوئی نقدی وغیرہ ہے۔

تو کیا اس غیر آباد زمین کا مالک ہونے کےباوجود کسی سے زکاۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟اور  اس شخص پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں،راہنمائی فرمائیں ۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں غیر آباد (بنجر )زمین کی قیمت اگر نصاب تک پہنچے ،تو ایسے شخص کے لیے زکاۃ لینا جائز نہیں، اسی طرح اگر بنجر زمین کی قیمت نصاب تک پہنچے ،تو ایسی بنجر زمین کے مالک پر قربانی واجب ہوگی ،لیکن اگر قیمت نصاب تک نہیں پہنچتی اور اس کے علاوہ وہ کسی چیز کا مالک بھی نہیں ،تو پھر اس شخص پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 170/01