بغیر آستین والی بنیان میں نماز کا حکم

Darul Ifta mix

بغیر آستین والی بنیان میں نماز کا حکم

سوال

سینڈوز  ( بغیر آستین  والی )بنیان میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کیا اس میں نماز ہوجاتی ہے؟

جواب

سینڈوز  ( بغیر آستین  والی ) بنیان میں نماز تو ہو جاتی ہے،لیکن مکروہ (ناپسندیدہ) ہے،اور یہ نامناسب بات ہے کہ بندہ ایسا لباس پہن کر  اللہ رب العزت  کے سامنے   حاضر ہو ،جسے پہن کر دنیا میں کسی تقریب میں یا کسی معزز آدمی کے سامنے حاضر ہونا باعث عار سمجھتا ہو۔

وفي الدر مع الرد:

(و) كره (كفه) أي رفعه ولو لتراب كمشمر كم أو ذيل.... وقيد الكراهة في الخلاصة والمنية بأن يكون رافعا كميه إلى المرفقين. وظاهره أنه لا يكره إلى ما دونهما.

(كتاب الصلاة، باب مايفسد الصلاة ومايكره فيها،2490،رشيدية) فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 167/132