ایک تولہ سونے اور نقدی پر قربانی کا حکم

Darul Ifta mix

ایک تولہ سونے اور نقدی پر قربانی کا حکم

سوال

 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک آدمی کے پاس ایک تولہ سونا ہو او رکچھ پیسے بھی ہوں، کیا اس شخص پر قربانی واجب ہے یا نہیں؟ فتوی کس کے قول پر ہے؟ امام اعظم ابوحنیفہ رحمة الله علیہ ، یا صاحبین رحمة الله علیہما کے قول پر؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی شخص کے پاس ایک تولہ سونا اور ساتھ کچھ چاندی یا نقدی یا کچھ مال تجارت یا حاجات اصلیہ سے زائد کوئی چیز ہو، تو اس شخص پر صاحب نصاب ہونے کی وجہ سے قربانی واجب ہو گی۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی