ایڈوانس زکوة دینا

Darul Ifta mix

ایڈوانس زکوٰة دینا

سوال

مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں زکوٰة نکالنی ہے اور اس کے لیے میں بہت پریشان ہوں اور زکوٰة بھی لازمی نکالنی ہے، لہٰذا زکوٰة کس طرح نکالی جائے؟ زکوٰة ایڈوانس میں بھی دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

  ایڈوانس زکوٰة دینا جائز ہے اور زکوٰة کے ادا کرنے کے لیے شریعت نے کوئی مہینہ مقرر نہیں کیا ہے، بلکہ جس وقت سے نصاب کا مالک ہوا اسی وقت سے سال پورا ہونے پر زکوٰة فرض ہوتی ہے، اس میں بہتر یہ ہے کہ فوراً زکوٰة ادا کر دی جائے، لیکن اگر زکوٰة ادا کرنے میں تاخیر کر دی تو بھی زکوٰة ادا ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی