اکاؤنٹ کی ذمہ داری کسی کو سپرد کرنے کا حکم

Darul Ifta mix

اکاؤنٹ کی ذمہ داری کسی کو سپرد کرنے کا حکم

سوال

 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مرحوم نے اپنے بھتیجے کے ساتھ مل کر ایک جوائنٹ اکاؤنٹ کھولا اور بینک میں تحریر جمع کرائی تھی جس کے آخری میں لکھا تھا:’ میرے بعد اس اکاؤنٹ کے تمام معاملات کی ذمہ داری میرے بھتیجے کی ہے’، کیا بینک میں موجود یہ رقم اب مرحوم کے بھتیجے کی ہو گی یا مرحوم کے ورثاء کی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے الفاظ:’میرے بعد اس اکاؤنٹ کے تمام معاملات کی ذمہ داری میرے بھتیجے کی ہے’ سے ان کا اپنے بھتیجے کواس مال کا مالک بنانا مقصود نہیں، بلکہ اکاؤنٹ سے متعلق دیگر معاملات کی ذمہ داری اس کو سپرد کرنا مقصود ہے، لہٰذا اکاؤنٹ میں موجود مرحوم کی کل مالیت ان کا ترکہ شمار ہو کر ان کے ورثاء میں تقسیم ہو گا، اگرچہ بینک والے رقم مرحوم کے بھتیجے ہی کو دیں گے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی