احرام میں سوتے وقت منھ پر کپڑا لینا

Darul Ifta mix

احرام میں سوتے وقت منھ پر کپڑا لینا

سوال

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: محرم حالتِ احرام میں رات کو آرام کرتے وقت چہرے پر کپڑا ڈال سکتا ہے یا نہیں؟ نیند کی حالت میں اگر غیر اختیاری طور پر منھ پر کپڑا ڈال لیا تو کیا حکم ہے؟

جواب 

 حالت احرام میں چہرے پر کپڑا نہیں ڈال سکتا، اگر پوری رات چہرہ ڈھانکے رہا تو دم آئے گا اور پوری رات سے کم چہرے پر کپڑا ڈالے رہا تو صدقہ لازم آئے گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی