قواعد و ضوابط برائے طلباء جامعہ

قواعد و ضوابط برائے طلباء جامعہ

  • کسی بھی طالب علم کو باستثناء عصر تا مغرب دارالاقامہ سے بلااجازت غیر حاضر ہونے کی اجازت نہیں ۔
  • ناظم دارالاقامہ جس وقت مناسب سمجھیں گے حاضری لیں گے، جو طالب علم غیر حاضر پایا گیا اس کے لیے سزا تجویز کی جائے گی۔
  • طلباء سے ملاقات کے لیے آنے والے احباب یا رشتہ دار تعلیمی ایام میں عصر تا مغرب اور بروز جمعہ ملاقات کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اجازت نہیں۔
  • ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا قیمتی وقت جامعہ سے باہر بلاوجہ گھومنے پھرنے میں ضائع نہ کرے، اس قسم کے عادی مجرم کو پہلے تنبیہ کی جائے گی اور اصلاح نہ ہونے کی صورت میں جامعہ سے اخراج کیا جائے گا۔
  • کسی بھی طالب علم کو اپنے کمرہ میں اپنے کسی مہمان کو ٹھہرنے کی اجارت نہیں۔ ایسی کسی بھی مجبوری میں ناظم دارالاقامہ سے تحریری اجازت ضروری ہے۔
  • جامعہ میں مقیم طالب علم کے لیے دوران قیام کسی بھی قسم کی بلا اجازت مشغولیت مثلاً :ٹیوشن، امامت، مؤذنی وغیرہ کی ہر گز اجازت نہیں ۔ اس سلسلہ میں مخالفت جامعہ سے اخراج کا باعث بن سکتی ہے۔
  • ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے کمرہ کو نہایت صاف ستھر ارکھے، بستر اور ضروری اشیاء مرتب ہوں ضروری اور فاضل اشیاء کمرہ کے اندر کچرہ وغیرہ باہر رکھنے کا اہتمام کرے۔
  • دارالاقامہ میں مقیم ہر طالب کے لیے لازمی ہے کہ ہر روز اپنی باری پر کمرہ کی صفائی کرے، کمرے، دیواروں، دروازوں اور کھڑکیوں پر مختلف قسم کے اسٹیکرز چپکا نے کی بھی اجازت نہیں ہے، جوبعد میں پُرانے ہو کر مادر علمی کی عمارتوں کی بد نمائی کا سبب بنتے ہیں۔
  • ہر طالب علم کے لیے اپنی جسمانی صفائی لازم اور ضروری ہے ، چناں چہ طلبا کے لیے ضروری کہ طہارت اور پاکیزگی کو ملحوظ رکھنے کے لیے غسل کا اہتمام کریں اور صاف کپڑے پہنیں۔
  • ہر طالب کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے کپڑے، بستر یعنی لحاف، گدّے اور دریاں سُکھانے کے لیے جامعہ کی طرف سے مقرر کردہ جگہ کو استعمال کریں، اپنے کمرے کے سامنے لوہے کی گرِل یا گیلری کی دیوار کو کپڑے سکھانے کے لیے ہر گز استعمال نہ کریں۔
  • ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی کتابیں، کاپیاں اور دیگر ضروری تعلیمی اشیاء دارالاقامہ کے بند ہونے کے اوقات سے پہلے اپنے کمرے سے لے جائے۔
  • شدید بیمار طالب علم تعلیمی اوقات میں کمرے میں قیام کے لیے ناظم دارالاقامہ سے تحریری اجازت حاصل کرے۔
  • جامعہ میں مقیم ہر طالب جمعرات کی عصر سے جمعہ کی عصر تک اپنے اعزاء واقارب سے ملاقات کے لیے جاسکتا ہے، جانے سے قبل مطبخ کو اس کی اطلاع ضروری ہے ، نیز جمعہ کے دن عصر تک جامعہ میں واپسی لازمی ہے۔
  •