سند کے حصول کا طریق کار
سند کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ امید وار دفتر اوقات میں خود حاضر ہو کر اپنی سند وصول کرے، اگر امیدوار شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے خود حاضر نہیں ہوسکتا تو بذریعہ ڈاک محترم ناظم تعلیمات صاحب کے نام ایک خط ارسال کرے جس کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی لف کرے اور خط میں سند وصول کرنے والے وکیل کا نام مع ولدیت تحریر کرے۔
خط پہنچ جانے کے بعد مقرر کردہ وکیل سند وصول کرسکتا ہے۔
دستی خط اور فون کے ذریعے کسی کو حصول سند کے لیے وکیل نہیں بنایا سکتا۔