کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی ظہر کی نماز کے لئے مسجد میں آیا، تو اس نے امام کو دوسری رکعت کے تشہد میں پایاتو آیااب اس کے لئے فوراًاقتدا کرنا افضل ہے، یا وہ امام کے قیام کے لئے اٹھنے تک انتظار کرے۔
صورت مسئولہ میں مقتدی امام کو جس رکن میں پائے، مقتدی کے لئے اسی رکن میں امام کی اقتداکرنا افضل ہے۔لما في فتح الملهم:
’’قوله عليه الصلوة والسلام: "فما أدركتم فصلوا"... واستدل به أيضاعلى استحباب الدخول مع الإمام في أي حالة وجد عليها، وفيه حديث أصرح منه أخرجه ابن أبي شيبة ... مرفوعا:" من وجدني راكعا أو قائما أو ساجدا فليكن معي على حالتي التي أنا عليها‘‘.(كتاب المساجد، باب استحباب إتيان الصلوة بوقار: 366/4: دارالعلوم كراتشي).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:187/61