کتے اور بلی کے رونے اور اُلو کا کسی کے گھرپر بیٹھنے سے بدشگونی

Darul Ifta mix

کتے اور بلی کے رونے اور اُلو کا کسی  کے گھرپر بیٹھنے سے بدشگونی

سوال

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کتے اور بلی کے رونے سے کوئی حادثہ واقع ہوتا ہے ؟ اکثر ہمارے یہاں کتے فجر کی اذان کے وقت روتے ہیں، کیا وجہ ہوتی ہے ان کے رونے کی؟ ایسے ہی ہمارے ہاں یہ بھی مشہور ہے کہ اُلو اگر کسی گھر کی چھت پر بیٹھ جائے وہ جگہ برباد ہو جاتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کتے یا بلی کے رونے کی وجہ سے نہ کسی قسم کے حادثے کا امکان ہوتا ہے، اور نہ الوّ کے کسی کے گھر پر بیٹھنے کی وجہ سے گھر برباد ہوتا ہے، یہ ایک غلط قسم کا عقیدہ ہے جس سے احادیث میں منع کیا گیا ہے اور فجر کی اذان کے وقت یا اوراوقات میں کتے وغیرہ کا آواز نکالنا اتفاقا بھی ہو سکتا ہے اور ممکن ہے کہ شیطان کو دیکھنے کی وجہ سے ہو، اس لیے کہ احادیث میں آتا ہے کہ جب اذان ہوتی ہے تو شیطان وہاں سے بھاگتا ہے۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی