چچی( بیوہ) سے نکاح کرنے کا حکم

چچی( بیوہ) سے نکاح کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  ہمارے بھائی کا انتقال ہوچکا ہے تو یہ معلوم کرنا ہے کہ چچی بیوہ کا نکاح ہمارے بھتیجے سے ہوسکتا ہے؟ کیوں کہ سب لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایسا کرنا شرعی طور پر جائز ہے اور اگر ایسا کرنا جائز ہے تو مہربانی فر ما کر آپ فتوی دیجیے اور اپنی مہر اور دستخط کر کے دیجیے آپ کی مہربانی ہوگی۔

جواب

صورت مسئولہ میں بیوہ چچی کا نکاح عدت گزارنے کے بعد شوہر کے بھائی کے بیٹے سے جائز ہے، بشرطے کہ دونوں آپس میں نکاح پر راضی ہوں۔

لما في تفسیر ابن کثیر:

﴿وأحل لكم ما وراء ذلكم﴾ أي: ما عدا من ذكرن من المحارم، هن لكم حلال قاله عطاء وغيره. (سورة النساء، رقم الآيت: 24، ج: 1، ص: 630، دار السلام)

وفي تفسير روح المعاني:

﴿ما وراء ذلكم﴾ إشارة إلى ما تقدم من المحرمات أي: أحل لكم نكاح ما سواهن انفرادًا وجمعًا.(سورة النساء، رقم الأيت: 24، ج: 5، ص: 442، مؤسسة الرسالة).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 155/17