چلتی گاڑی میں آیت سجدہ متعدد بار تلاوت کرنے سے کتنے سجدے واجب ہوں گے؟

Darul Ifta mix

چلتی گاڑی میں آیت سجدہ متعدد بار تلاوت کرنے سے کتنے سجدے واجب ہوں گے؟

سوال

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چلتی گاڑی میں ایک سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرتے ہوئے اگر سجدہ تلاوت کی ایک ہی آیت کو کئی بار پڑھا جائے تو ایک ہی سجدہ واجب ہو گا یا جتنی بار آیت کو پڑھا ہے اتنے سجدے واجب ہوں گے؟ بینوا توجروا 

جواب

واضح رہے کہ چلتی گاڑی میں اگر ڈرائیور نے آیت سجدہ کی متعدد بار تلاوت کی، تو اس پر متعدد سجدے واجب ہوں گے، لہٰذا جتنی بار آیت سجدہ کی تلاوت کرے گا، اتنے ہی سجدے واجب ہوں گے۔

البتہ اگر ڈرائیور کے علاوہ کسی سواری نے آیت سجدہ کو متعدد بار پڑھا، تو اس پر صرف ایک ہی سجدہ واجب ہو گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 157/297