نماز جنازہ کے متصل بعد دعا کرنا

Darul Ifta mix

نماز جنازہ کے متصل بعد دعا کرنا

سوال

نماز جنازہ کے متصل بعد دعا کرناجائز ہے یا نہیں؟ تفصیل سے مسئلے کی وضاحت کریں۔

جواب

نماز جنازہ چوں کہ خود دُعا ہے جس میں مسلمان الله تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں سفارشی بن کر اجتماعی طور پر میت کے حق میں مغفرت کی درخواست کرتے ہیں جو متواتر طریقے سے ہم تک پہنچا ہے، جنازہ کے بعد مستقل طور پر اجتماعی دعا کرنا بدعت ہے جس کا ثبوت ذخیرہ احادیث اور آثار صحابہ وتابعین رضی الله عنہم اجمعین میں کہیں نہیں ملتا، بلکہ بعض لوگوں کی خود ساختہ چیز ہے، اس سے اجتناب ضروری ہے، جہاں اس کا تعامل ہو حکمت وبصیرت کے ساتھ نرم لہجے میں لوگوں کو صحیح شرعی حکم سمجھا دیا جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی