کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی حنفی امام نے سہوا نماز جنازہ میں پانچویں تکبیر پڑھ لی ،تو نماز جنازہ فاسد ہوا کہ نہیں ۔
صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی۔اعادہ نماز جنازہ کی ضرورت نہیں ہے۔کما قال صاحب الدر المختار:
’’(ولو كبر إمامه خمسا لم يتبع فيمكث المؤتم حتى يسلم معه إذا سلم)‘‘.(کتاب الجنائز ،586/1،دار احیاء التراث العربی)
(وھکذا فی فتاوی الہندیۃ:84/1).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/86