نجاست غلیظہ اور خفیفہ کی تعریف اور حکم

نجاست غلیظہ اور خفیفہ کی تعریف اور حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ نجاست غلیظہ اور  نجاست خفیفہ کی پہچان کا آسان طریقہ کیا ہے ؟ کون کون سی چیزیں نجاست کی کون سی قسم شمار ہوتی ہیں ؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب

نجاست غلیظہ وہ ہے جو دلیل قطعی سے ثابت ہو،اور نجاست خفیفہ وہ ہے جو دلیل ظنی سے ثابت ہو ۔

 نجاست غلیظہ مندرجہ ذیل چیزیں ہیں :بہنے والا خون ، حرام جانوروں کا پیشاب اور پاخانہ ،منی ودی ،مذی، بہنے والی پیپ  ، قئ  جو منہ بھر کر ہو ، خنزیراور کتے کا جھوٹا   شراب ،  مرغی اور بطخ  اھلی کی بیٹ ۔

نجاست خفیفہ مندرجہ ذیل چیزیں ہیں :حلال جانور وں کا پیشاب اور گوبر گھوڑے کا پیشاب حرام پرندوں کی بیٹ ، خچر اور گدھےکا لعاب اور جھوٹا ۔(گھوڑے کا لعاب اور جھوٹا پاک ہے )

لمافی شرح فتح القدیر :

وانما کانت نجا سۃ ھذہ الاشیاء مغلظلۃ، لانھا ثبتت بدلیل مقطوع بہ (وان کانت مخففہ ) وھی ما تثبت بخبر غیر مقطوع بہ(کتاب الطھارات:باب الانجاس وتطھیرھا :۱/۱۹۲ : دار الکتب العلمیۃ)

وفی الھدایۃ :

وقد ر الدرھم  وما دونہ من الجنس المغلظ کالدم ، والبول، والخمر ، وخرءالدجاج وبول الحمار،جازت الصلاۃ معہ،وان زاد لم تجز،(کتاب الطھارۃ : باب الانجاس :۱/۱۳۰،۱۳۱،ط البشریٰ)

وفی البحر الدائق :

(وعفی قدر الدرھم کعرض الکف من نجس مغظ کالدم ، والبول ، والخمر وخرء الدجاج ، وبول مالا یوکل لحمہ والروث )لان ما لا یاخذ ہ الطرف کوقع الذباب مخصوص من نص التطھیر اتفاقا (ومادون ربع الثوب من مخفف کبول ما یوءکل ودم السمک ولعاب البغل، والحمار ، وبول انتضح کروس الابر،( کتاب الطھارۃ ،باب الانجاس: ۳۹۵-۴۰۵:ط رشیدیہ)

وفی حاشیۃ الطحطاوی:

( أو ) شرب منہ (فرس) فان سؤر الفرس طاھر بالاتفاق علی الصحیح من غیر کراھۃ ،(کتاب الطھارۃ: فصل فی بیان احکام السوءر:۲۸،ط:رشیدیۃ)فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر: 170/110