ناپاک موبائل کو پاک کرنے کا طریقہ

Darul Ifta mix

ناپاک موبائل کو پاک کرنے کا طریقہ

سوال

موبائل فون اگر کسی گندی نالی یا گٹر وغیرہ میں گر جائے تو اسے کس طرح پاک کیا جائے اس لیے کہ موبائل کو اور اس کی کیسنگ (باڈی) کو دھونا تو ممکن ہے مگر بیٹری او راندر کا حصہ جسے پانی سے نہیں دھو سکتے، کیا صرف خشک کرنے سے پاک ہو جائے گا۔
اسی طرح گھڑی اور دیگر مشینی آلات کو پاک کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب 

موبائل اگر ناپاک ہو جائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کا وہ حصہ جو دھونے سے خراب نہیں ہوتا ہے اسے تین دفعہ دھو لیا جائے اور جو حصہ پانی لگنے سے خراب ہوتا ہے اس کو تین دفعہ گیلا کپڑا مارکر صاف کر لیا جائے، یا اسپرٹ سے صاف کیا جائے کہ اسپرٹ سے موبائل خراب نہیں ہوتا ۔
اور یہی حکم گھڑی اور ان تمام مشینی آلات کا ہے جو پانی سے دھونے سے خراب ہو جاتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی