نئے مکان کی بنیاد میں صدقے کے بکرے کا خون ڈالنا

Darul Ifta mix

نئے مکان کی بنیاد میں صدقے کے بکرے کا خون ڈالنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ میں اپنا گھر بنانا چاہتا ہوں اس کے لیے بکرا صدقہ کرنا چاہتا ہوں بکرا ذبح کرکے خون بنیادوں میں ڈالا جائے یا زندہ بکرا کسی مستحق کو دے دیا جائے؟شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

بکرا صدقہ کرنے میں آپ کو دو باتوں کا اختیار ہے، چاہے زندہ بکرا کسی صحیح مصرف تک پہنچا دیں یا ذبح کرکے اس کو مستحقین میں تقسیم کر دیں؛لیکن اس کا خون بنیادوں میں ڈالنا محض رسم ہے،شریعت میں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی