ملکی کاغذات بنوائے بغیر گاڑی استعمال کرنے کا حکم

Darul Ifta mix

ملکی کاغذات بنوائے بغیر گاڑی استعمال کرنے کا حکم

سوال

میں اپنے پیسوں سے کابل (افغانستان) میں ایک گاڑی خرید کر وہاں سے اپنے علاقے …(پاکستان) لایا، ابھی تک اس کے پاکستانی کاغذات نہیں بنوائے ،تو کیا میں وہ گاڑی اپنے علاقے میں چلا سکتا ہوں، جب کہ قریبی تھانوں والے کچھ نہیں کہتے ،کوئی روک ٹوک نہیں کرتے؟

جواب

 چوں کہ وہ گاڑی آپ کی اپنی ملکیت میں ہے اور آپ اس کے واقعتا مالک ہیں، اس لیے اس کو استعمال کرسکتے ہیں، لیکن اس کا استعمال کرنا حکومت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے او رپکڑے جانے کی صورت میں عزتِ نفس پامال ہونے کا خطرہ ہے۔ اس لیے مناسب یہی ہے کہ پاکستانی کاغذات بنوانے سے پہلے اس کو استعمال نہ کریں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی