معتکف کا مسجد میں بے وضو رہنا کیسا ہے؟

Darul Ifta

معتکف کا مسجد میں بے وضو رہنا کیسا ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ معتکف کا  مسجد کے اندر بلا وضورہنا کیسا ہے؟

جواب

معتکف کا مسجد مىں بلا وضو رہنا جائز ہے اور بلا وضواعتکاف کی نیت کرتے رہنا بھی درست ہے۔

’’ولا بأس للمحدث ان يدخل المسجد في اصح القولين. ويكره النوم والأكل فيه لغير المعتكف، وإذا أراد أن يفعل ذلك ينبغي أن ينوي الاعتكاف‘‘.(الفتاویٰ الھندیۃ: ٥/٣٢١،رشیدیۃ).فقط.واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer