مستحق کا فطرہ لے کر علاج کرانا

مستحق کا فطرہ لے کر علاج کرانا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید بہت بیمار ہے وہ اپنا علاج خود نہیں کراسکتا، کیونکہ اس کو مالی استطاعت نہیں ہے، کیا وہ فطرہ لے کر اپنا علاج کراسکتا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر صاحب نصاب نہ ہو تو وہ شخص فطرہ لے کر اپنا علاج کراسکتا ہے، ورنہ نہیں۔ فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/08