مردوں کو ثواب پہنچانا

مردوں کو ثواب پہنچانا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ہم مردوں کے لیے کچھ بھی پڑھ کے بخشوا سکتے ہیں ،یا نہیں؟اس کا ثواب مردوں کو پہنچ جائے گا،یا نہیں ؟ مزید یہ کہ ہم کس طریقے سے اور کیا کیاپڑھ کر ان کو ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

جواب

مردوں کے لیے ایصال ثواب کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ انفرادی طور پر قرآن مجید ختم کرکے یاکوئی اور سورت ،یا  درود شریف، نوافل،  مالی صدقات وخیرات، نماز، روزے کا فدیہ اپنی ہمت وتوفیق کے مطابق اس کا ثواب آپ میت کو پہنچا سکتے ہیں،باقی یہ کہ کون کون سے اعمال معاف ہوجائیں گے، وہ اﷲ تعالیٰ کے علم میں ہے، اﷲ تعالیٰ جسے چاہیں گے معاف فرمادیں گے۔

''والأصل فی ھذا الباب، لأن الإنسان لہ أن یجعل ثواب عملہ لغیرہ صلوٰۃ أو صوماً أو صدقۃ أوغیرھا عند أھل السنۃ والجماعۃ. ( الھدایۃ ، کتا الحج١/٢٩٦، شرکت علمیہ) (رد المحتار، کتاب الحج، ٢/٥٩٥، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی