محض خواہش ِ نفس کی خاطرمسلک کی تبدیلی کا حکم

Darul Ifta mix

محض خواہش ِ نفس کی خاطرمسلک کی تبدیلی کا حکم

سوال

 کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسلک تبدیل کرتا رہتا ہے، کبھی حنفی مسلک اختیار کرتا ہو کبھی شافعی ،یعنی جو مسلک آسان ہو جس مسئلے میں تو وہ اُسے اختیار کرتا ہو، تو اس شخص کا کیا حکم ہے؟ اورکیا اس طرح کرنا جائز ہے ؟

جواب

  واضح رہے کہ انسان پر شریعت کی اتباع کرنا لازم ہے نہ کہ خواہشات کی، صورت ِ مذکورہ میں ایسا شخص جو مسلک تبدیل کرتا رہتا ہے، جس مسئلہ میں آسانی ہو، اس کو لے لیتا ہے، اس طرح کرنا محض خواہشات کی اتباع ہے، اور خواہشات کی اتباع کرنا ناجائز اورحرام ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی