قرض لے کر قربانی کرنا

Darul Ifta mix

قرض لے کر قربانی کرنا

سوال

قرض لے کر قربانی کرنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

اگر قربانی واجب ہے اور نقد رقم نہیں تو قرض لے کر قربانی کرنا لازم ہو گا اور اگر قربانی واجب نہیں تو قرض لے کر قربانی کرنا بہتر نہیں ، تاہم اگر قربانی کرے گا تو قربانی ہو جائے گی اور ثواب ملے گا اور قرض کی رقم ادا کر نا اس پر لازم ہو گا۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی