قربانی کا گوشت غیرمسلم کو دینا

Darul Ifta mix

قربانی کا گوشت غیرمسلم کو دینا

سوال

کچھ حضرات یہ بتاتے ہیں کہ قربانی کا گوشت کسی بھی غیر مسلم کو نہیں دینا چاہیے، کیوں کہ قرآن و سنت کے لحاظ سے منع ہے اور اہل کتاب بھی غیر مسلم ہوتے ہیں کیا اہل کتاب غیر مسلم کو بھی دینا چاہیے۔

جواب

قربانی کا گوشت غیر مسلم کو خواہ وہ اہل کتاب ہوں یاغیر اہل کتاب دینا جائز ہے، البتہ زکوٰة اور صدقات واجبہ دینا جائز نہیں۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی