قبر گر جائے یا اندر دب جائے تو کیا کیا جائے

Darul Ifta mix

قبر گر جائے یا اندر دب جائے تو کیا کیا جائے

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ میت دفن کرنے کے بعد گرجانے کی صورت میں کیا حکم ہے ؟ اسی کے اوپر مٹی ڈال دی جائے ،یا پھر دوسری مرتبہ یا دوسری قبر کھود کر اس میں دفن کیا جائے ؟

جواب

قبر کے گر جانے کی صورت میں  مٹی ڈال کر اسکو ہموار کر دیا جائے،لہذا صورت مسئولہ میں میت کو نکال کر دوسری جگہ منتقل کرنا جائز نہیں۔

وفي الدر مع الرد:

قوله: ولاينبش ليوجه إليها) أي لو دفن مستدبراً لها وأهالوا التراب لاينبش؛ لأن التوجه إلى القبلة سنة، والنبش حرام، بخلاف ما إذا كان بعد إقامة اللبن قبل إهالة التراب فإنه يزال ويوجه إلى القبلة عن يمينه حلية عن التحفةاهـ.(كتاب الصلوة،باب صلاة الجنازة:2/236،ط:رشيدية).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 174/72,79