فاسق کی امامت کا حکم

Darul Ifta mix

فاسق کی امامت کا حکم

سوال

ملائیشیا میں ہمارے عزیز رہتے ہیں،ان کے لیےجو بندہ( نماز پڑھاتا ہے)امامت کراتا ہے،وہ شراب بھی پیتا ہے،تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں  مذکورہ امام اگر واقعتاً شراب پیتا ہےتو بوجہ فسق اس کے  پیچھے نماز پڑھنامکروہ تحریمی ہے،مقتدیوں کو چاہیے کہ کسی متقی پرہیز گار شخص کو امام بنائیں۔

لما في التنوير:

(ويكره إمامة عبدوفاسق وأعرابى)

وفي الرد تحته:

قوله ( وفاسق ) من الفسق وهو الخروج عن الاستقامة ولعل المراد به من يرتكب الكبائر كشارب الخمر والزاني وآكل الربا ونحو ذلك.(كتاب الصلاة،2355،356، رشيدية).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 168/49