عدت کے دوران معتدہ پر کون کون سی پابندیاں ہیں، معتدہ کا نان و نفقہ کس کے ذمہ واجب ہے؟

Darul Ifta mix

عدت کے دوران معتدہ پر کون کون سی پابندیاں ہیں، معتدہ کا نان و نفقہ کس کے ذمہ واجب ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام ان   مسائل  کے بارے میں کہ

۱۔ عورت کے لیے عدت کے دوران شرعا ً کیا کیا پابندیاں ہیں۔

۲۔ دوران عدت مطلقہ بیوی کا نان و نفقہ شوہر کے ذمہ ہوگا ؟ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

۱۔ شریعت مطہرہ  میں  معتدہ  عورت عدت کے دوران    بناؤ سنگار ، خوشبو،تیل  اور مہندی  سے  احتراز کرے   ،(بلاعذر) شوہر کے گھر سے باہر  بھی نہ نکلے اور نہ  ہی اس دوران کسی اور جگہ   نکاح  کر سکتی ہے ۔

۲۔  دوران عدت  مطلقہ  بیوی کا  نان و نفقہ اور رہائش  شوہر پر  لازم  ہو گی ۔

لمافي الدر مع الرد :

(تحد) بضم الحاء وكسرها كما مر (مكلفة مسلمة ولو أمة منكوحة) بنكاح صحيح ودخل (إذا كانت معتدة به أو موت) ...إظهارا للتأسف على فوات النكاح (بترك الزينة) بحلي أو حرير أو امتشاط بضيق الاسنان (والطيب) وإن لم يكن لها كسب إلا فيه (والدهن) ولو بلا طيب كزيت خالص (والكحل والحناء .

(كتاب الطلاق :5/273-275 ، ط : رشيدية )

وفيه أيضا:

(و)تجب(لمطلقة الرجعي والبائن والفرقة بلا معصية كخيار عتق وبلوغ وتفريق بعدم كفاءة النفقة والسكنى والكسوة ) إن طالت المدة .(كتاب الطلاق،باب النفقه :5/341 ، ط : رشيدية ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 175/193،197