عدت کے بعد میکے سے چوڑیاں اور مہندی لانے کی رسم

عدت کے بعد میکے سے چوڑیاں اور مہندی لانے کی رسم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ۱۔جب عورت کی عدت مکمل ہوتی ہے تو عام رواج کے مطابق عورت کے میکے سے اس کے لیے ایک جوڑا، چوڑیاں اور مہندی وغیر ہ آتی ہے ، ان لوازمات کا اہتمام کرنا عورت کے لیے جائز ہے یا نہیں؟

۲۔جب عدت مکمل ہوجائے تو عورت کا اپنے شوہر کے گھر سے خود نکل کر آنا جانا صحیح ہے ،یا اس کے میکے یا سسرال سے کوئی آکر اس کو لے جائے تب صحیح ہوگا؟

جواب

۱۔یہ تمام جاہلانہ رسوم ہیں، شریعت میں ان کی کوئی حقیقت نہیں، ان سے بچنا ضروری ہے۔

۲۔سسرال اور میکے والے اگر قرب و جوار میں رہتے ہوں، تو عدت مکمل ہونے کے بعد خاتون ازخود بغیر محرم کے بھی ان کے یہاں جاسکتی ہے ،اگر دور رہتے ہوں تو کسی بھی محرم کے ساتھ جانا درست ہے،میکے یا سسرال والوں میں سے کسی کاآکر لے جانا ضروری نہیں۔

''قال العلامۃ المناوی فی فیض القدیر.'' ''من أحدث فی أمر ناھذا.'' أی أنشاء واخترع، وألتی بأمر حدیث من تبل تفسہ۔۔۔۔۔ (فھو مردود) أی مردود علی فاعلہ لبصلانہ. (فیض القدیر١١/٥٥٩٤، نزار مصطفی).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی