صدقہ جاریہ کا ثواب

Darul Ifta mix

صدقہ جاریہ کا ثواب

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ صدقہ جاریہ کی تعریف کیا ہے؟ نیز صدقہ جاریہ کا ثواب کب تک ملتا ہے؟رہنمائی فرمائیں۔

جواب

صدقہ جاریہ اس کو کہتے ہیں کہ آدمی اپنی زندگی میں نیکی کا کوئی ایسا کام کرے کہ اس کے مرنے کے بعد بھی لوگ اس سے اسی طرح استفادہ کریں ،جس طرح اس کی زندگی میں اس سے فائدہ حاصل کرتے تھے، مثلاً: قرآن مجید یا دینی کتاب وقف کرنا، لوگوں کے لیے پانی کا انتظام کرنا ،یا کوئی ہسپتال بنوانا وغیرہے، جب تک لوگ استفادہ کرتے رہیں گے اس وقت تک ثواب ملتا رہے گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی