شوہر کی اجازت کے بغیر اعتکاف میں بیٹھنے کا حکم

Darul Ifta

شوہر کی اجازت کے بغیر اعتکاف میں بیٹھنے  کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اعتکاف کرسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

عورت کے لیے اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اعتکاف میں بیٹھنا جائز نہیں۔
لما في تحفۃ الفقہاء:
’’ولیس للمرأۃ أن تعتکف بدون إذن زوجھا‘‘.(کتاب الصوم،باب الإعتکاف،۱۸۲،الوحیدیۃ).
وفي البدائع:
’’ولا تشترط الذکورۃ والحریۃ، فیصح من المرأۃ والعبد بإذن المولیٰ، والزوج إن کان لھا زوج؛ لأنھما من أھل العبادۃ، وإنما المانع حق الزوج، فإذا وجد الإذن فقد زال المانع‘‘.(کتاب الإعتکاف، فصل في شرائط صحتہ:۵/۳،دارالکتب العلمیۃ).فقط.واللہ اعلم بالصواب.

179/13
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer