شرعی پردہ نہ ہونے کی صورت میں دعوت قبول کرنے کاحکم

Darul Ifta mix

شرعی پردہ نہ ہونے کی صورت میں دعوت قبول کرنے کاحکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی عزیز ورشتہ دار آپ کو او رآپ کے اہل خانہ کو دعوت پیش کرے، مثال کے طور پر شادی بیاہ وغیرہ پر، اور آپ کو یہ بھی معلوم ہو کہ اس گھر میں شرعی پردے کا بالکل اہتمام نہیں ہے، تو پھر مذکورہ شخص کو کیا کرنا چاہیے؟ دعوت قبول کرنی چاہیے یا نہیں؟

جواب

  واضح رہے کہ کھانے کی مجلس میں اگر بے پردگی کا ماحول ہے او راجنبی مردوزن کا اختلاط ہے تو ایسی دعوت میں شریک ہونا جائز نہیں، اور اگر کھانے کی دعوت میں بے پردگی کا ماحول نہیں کہ مردوں کے لیے الگ اور عورتوں کے لیے الگ انتظام ہو (اگرچہ گھر میں عمومی ماحول بے پردگی کا ہو) تو ایسی دعوت میں شرکت کرنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی