سینما میں نماز پڑھنے کا حکم

سینما میں نماز پڑھنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ سینما میں نماز پڑھناکیسا ہے؟ اگر سینما کے اندر کام کرنے والوں میں سے ایک آدمی بقیہ کام کرنے والوں کوباقاعدہ نماز سینما کے اندر پڑھائے تو کیا ان لوگوں کے لیے سینما کے اندر باقاعدگی سے نماز پڑھنا درست ہے ؟ کتاب وسنت کی روشنی میں جواب سے نوازیں؟

جواب

سینما میں نماز مکروہ تحریمی ہے، قریبی مسجد میں جانا چاہیے، اگر قریب مسجد نہ ہو تو سینما کے علاوہ دوسری جگہ کا انتظام کیا جائے،نیز امام بھی کوئی صالح متقی شخص ہونا چاہیے۔

''وَکَذَا تُکْرَہُ فِی أَمَاکِنَ کَفَوْقِ کَعْبَۃٍ وَفِی طَرِیقٍ وَمَزْبَلَۃٍ وَمَجْزَرَۃٍ،وَمَقْبَرَۃٍ وَمُغْتَسَلٍ وَحَمَّامٍ وَبَطْنِ وَادٍ وَمَعَاطِنِ إبِلٍ وَغَنَمٍ،(قَوْلُہُ: وَحَمَّامٍ) لِمَعْنَیَیْنِ:أَحَدُہُمَا أَنَّہُ مَصَبُّ الْغُسَالَاتِ.وَالثَّانِی أَنَّہُ بَیْتُ الشَّیَاطِینِ۔۔۔۔۔وَعَلَی الثَّانِی تُکْرَہُِ. (الدر المختار، کتاب الصلوٰۃ ١/٣٨٠، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی