کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ریل گاڑی میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
ریل گاڑی میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنا ضروری ہے اور بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہیں ہوگا، البتہ اگر بوجہ مرض یا کمزوری قیام نہیں کرسکتا، تو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے اور اگر ریل گاڑی کا رخ بدل گیا، تو نمازی کو بھی رخ بدلنا چاہیے، مقصد یہ ہے کہ ریل میں وہی احکام ہیں جو خارج ریل میں ہیں۔(ملخص از امداد الفتاویٰ)۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/91