روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کا حکم

Darul Ifta mix

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کیا   ٹوتھ پیسٹ سے  روزہ مکروہ ہوجاتا ہے ؟

جواب

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا مکروہ ہے،اور اگر حلق میں اس کا حصہ چلا گیا،تو روزہ فاسد ہوجائے گا،اور قضاء لازم ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

فتوی نمبر: 155/79

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی