روزے کی حالت میں مسواک کا استعمال

Darul Ifta

روزے کی حالت میں مسواک کا استعمال

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

روزے کی حالت میں ہر قسم کی مسواک ہر وقت استعمال کی جاسکتی ہے، اس کی وجہ سے روزے میں کسی قسم کا نقصان لازم نہیں آتا۔
ولا بأس بالسواک الرطب والیابس في الغداۃ والعشي عندنا قال أبو یوسف ـ رحمہ اللّٰہ تعالی ـ یکرہ المبلول بالماء ، وفي ظاہر الروایۃ لا بأس بذلک، وأما الرطب الأخضر فلا بأس بہ عند الکل، کذا في ''فتاوی قاضي خان''. (الھندیۃ، کتاب الصوم، الباب الرابع، فیما یکرہ للصام ومالا یکرہ: ١/١٩٩،رشیدیۃ) (وکذا في فتاوی قاضیخان علی ھامش الھندیۃ، کتاب الصوم: ١/٢٠٤،رشیدیۃ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer